سرگودھا میں ٹراما سینٹر کے قیام کا منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچ جائیگا ،عبدالرزاق ڈھلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ضلع سرگودھا کے صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ۔۔۔
حکومت نے سرگودھا میں ٹراما سینٹر کے قیام کا وعدہ کیا تھا اس وعدے کی تکمیل کے لیے حکومت پنجاب اقدامات اٹھا رہی ہے اور جلد سرگودھا میں ٹراما سینٹر کے قیام کا منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچ جائے گا اس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ سرگودھا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات بروئے کر لیں۔ اور اس میں مریم نواز کا کردار قابل تحسین ہے جنہوں نے سرگودھا میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے فنڈز کا اجراء کیا یہی حکومت انشااﷲ سرگودھا میں ٹراما سینٹر کا قیام بھی عمل میں لائے گی۔