ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر ماہر پولیس شوٹر تعینات

 ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر ماہر پولیس شوٹر تعینات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں عاشورہ محرم الحرام اور ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر ماہر پولیس شوٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 ان شوٹرز کو 8-9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر حساس ترین مقامات پر تعینات کیا جائیگا اور اس وقت تک یہ شوٹرز حضرات اپنی ڈیوٹی انجام دینگے جب تک جلوس ان کے علاقوں سے گزر نہیں جاتا جن علاقوں میں جلوس رات کے ایام میں گزرے گا وہاں پر چاروں اطراف سرچ لائٹس لگانے کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں