باپ اور بھائی سے مارپیٹ کرنے والا شخص قانون کی زد میں آ گیا

باپ اور بھائی سے مارپیٹ کرنے  والا شخص قانون کی زد میں آ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر ماں ،باپ اور بھائی سے مارپیٹ کرنے والا شخص قانون کی زد میں آ گیا،بتایا جاتا ہے کہ 52الف شمالی میں گھریلو ناچاقی پر ظفر نے اپنی والدہ رضیہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔۔

 اس دوران خاتون کے شوہر اور دوسرے بیٹے نے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے طیش میں آ کر انہیں بھی مارا پیٹا، اور فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں