4 لڑکیوں کے اغواء کے مقدمات درج

4 لڑکیوں کے اغواء کے مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں سے غائب ہونیوالی چار لڑکیوں کے اغواء کے مقدمات درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

بتایا جاتا ہے کہ 46شمالی سے فیصل وغیرہ نے 17سالہ مسماۃ(ا)،84جنوبی سے صفدر وغیرہ نے 15سالہ مسماۃ(ن)،چک 24شمالی سے حسنین اور اسکے ساتھیوں نے20سالہ مسماۃ (ف)،79شمالی سے ساحل نامی نوجوان نے ساتھی کی مدد سے 15سالہ مسماۃ(ن ر)کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور نامعلوم مقامات پر لے گئے۔

  پولیس نے قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ مغویوں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں