صحابہ و اہل بیت کی محبت ہی ہماری عظیم متاع ، مفتی حافظ ثنا اﷲ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صحابہ و اہل بیت کی محبت ہی ہماری عظیم متاع ہے ۔ ان کے خوبصورت ایمان تقوی، حیا ،سخاوت اور قربانیوں کا تذکرہ خالق کائنات نے اپنے قران میں بیان کر کے ان کی عظمت کو اجاگر کیا ہے ۔
ان کے ساتھ والہانہ محبت ہماری دنیا و اخرت کی کامیابی کی ضامن ہے ، ان خیالات کا اظہارمعروف عالم دین مفتی حافظ ثنا اﷲ ساجد نے جماعت اہلحدیث ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام جامع مسجد ابوبکر صدیق 91شمالی میں درس قرآن مجید کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیااور صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین کی قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے صحابہ کرام کو دین اسلام کی قران کی سنت نبوی کی سند قرار دیا آخر پر ملک و ملت کی خیر وبرکت کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور یوم عاشورہ پر روشنی ڈالی۔