حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں ،متین احمد قریشی

 حالات تیزی کے ساتھ تبدیل  ہو رہے ہیں ،متین احمد قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی متین احمد قریشی نے کہا ہے کہ حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں اور لوگ موجودہ لیگی قیادت سے مایوس نظر آرہے ہیں کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا عوام کو بیوٹیفکیشن سے نہیں بلکہ اپنے بچوں کی روٹی سے غرض ہے جو حکمرانوں نے ان کی پہنچ سے دور کر دی ہے نون لیگ کے حکمران جب برسر اقتدار آئے تھے تو انہوں نے وعدہ کیا تھا۔

 کہ 200 یونٹ تک بجلی فری دیں گے البتہ بجلی تو فری نہ ہوئی 200 یونٹ پر بھی ٹیکس لگانے کی سکیم تیار کی گئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب عوام کے پاس سوائے خودکشیوں کے اور کوئی چارہ نہیں رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں