شاہ پور ‘بھیرہ کو مشتمل ضلع شاہ پور بنایا جائے ،تیمور بلوچ
شاہ پور ‘بھیرہ کو مشتمل ضلع شاہ پور بنایا جائے ،تیمور بلوچ حلقے کے دیرینہ مسائل پر بھرپور آواز اٹھاتے ہوئے حکومت کی توجہ مبذول کروا دی
شاہ پور( نمائندہ دنیا ) شاہ پور ، ساہیوال ، بھیرہ کو مشتمل ضلع شاہ پور بنایا جائے رکنِ پنجاب اسمبلی سردار بیرسٹر تیمور خان بلوچ نے پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں اپنے حلقے کے دیرینہ اور اہم ترین مسائل پر بھرپور آواز اٹھاتے ہوئے حکومت کی توجہ مبذول کروا دی۔ انہوں نے ساہیوال، شاہ پور، بھیرہ، فاروقہ اور نہنگ کی عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے اہم مطالبات اور تجاویز کا ایک جامع ایجنڈا پیش کیا۔بیرسٹر تیمور بلوچ نے اسمبلی فلور پر حلقے کے عوام کا مقدمہ لڑتے ہوئے درج ذیل اہم ترین مطالبات اور تجاویز پیش کی کی نیا ضلع شاہ پور بنانے کی تجویزدی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساہیوال اور شاہ پور بھیرہ کو ملا کر ایک نیا ضلع شاہ پور تشکیل دیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کی دیرینہ محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے اور انتظامی امور میں آسانی پیدا ہو۔ سرگودھا میں ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ: عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے انہوں نے سرگودھا میں ہائی کورٹ بینچ قائم کرنے کا زوردار مطالبہ کیا۔