ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی مٹیریل کی کوالٹی بارے شکایات

ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی مٹیریل کی کوالٹی بارے شکایات

ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی مٹیریل کی کوالٹی بارے شکایات واٹر ٹینک اور ڈرین کے منصوبے میں نہ صرف ٹھیکیدار سست روی کا مظاہرہ

بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں جاری ترقیاتی منصوبو ں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی مٹیریل کی کوالٹی اور مقدار کے حوالے سے غفلت اور بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر سے بارشی پانی کی نکاسی کے لیے تعمیر کیے جانے والے واٹر ٹینک اور اس سے منسلک ڈرین کے منصوبے میں نہ صرف ٹھیکیدار سست روی کا مظاہرہ کر رہا ہے بلکہ استعمال ہونے والے سریے اور دیگر تعمیراتی مٹیریل کے معیار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ دیگر ترقیاتی منصوبوں میں محکمہ بلڈنگز کے بعض افسران اور متعلقہ ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت کے باعث سرکاری خزانے کو لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے ۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سرگودھا، حسین احمد رضا چوہدری نے رات گئے بھیرہ میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا اعلیٰ سطح پر معیار اور مقدار کے حوالے سے آڈٹ کرایا جائے اور محکمہ بلڈنگز کے حکام اور متعلقہ ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ تمام تعمیراتی کام مقررہ قواعد و ضوابط اور معیار کے مطابق مکمل کریں تاکہ قومی خزانے کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں