خاتون کی جعلی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کی دھمکی دینے پر دیور کے خلاف مقدمہ درج

خاتون کی جعلی ویڈیو بنا کر بلیک  میل کرنے کی دھمکی دینے پر  دیور کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاتون کی جعلی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دینے پر اس کے دیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ موضع سموآنی دودہ کی رہائشی خاتون مسماۃ(ی ط)کی درخواست پر درج کیا گیا۔ مدعیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا دیور شارق ناجائز مراسم قائم کرنے سے انکار پر اس کے بارے میں جھوٹی اور من گھڑت باتیں پھیلاتا رہا ہے اور اس نے مصنوعی طریقے سے ایک نامناسب ویڈیو تیار کر کے اسے بدنام کرنے کی کوشش کی،درخواست کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کو ویڈیو بھیج کر کہا کہ اگر اس کی بات نہ مانی گئی تو وہ ویڈیو سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل کر دے گا،خاتون کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی شخصیت وہ نہیں ہے اور ملزم اسے مسلسل ذہنی اذیت اور ہراسانی کا نشانہ بنا رہا ہے ،ملزم نے ویڈیو اسکے شوہر کو بھیج دی جس پر نوبت طلاق تک پہنچ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں