میاں بیوی کو بچوں سمیت بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا
میاں بیوی کو بچوں سمیت بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا ریحانہ اور اس کے شوہر کو ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ مارا گیا ، مقدمہ د رج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)میاں بیوی کو بچوں سمیت قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا ہے ۔تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ریحانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر گھر پر دھاوا بول دیا اور دونوں میاں بیوی کو بچوں سمیت قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔