عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ،شہادت اعوان
عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ،شہادت اعوان فیلڈ مارشل کی بدولت پاکستان مضبوط ترین عسکری قوت بن کر سامنے آیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کامیاب خارجہ پالیساں اور موثر سفارتی کردار بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عزت و وقار میں اضافے کا سبب بنا اور پاکستان ایک مضبوط ترین عسکری قوت بن کر سامنے آیا ،اب اگر پاک سعودی دفاعی معاہدہ میں ایران اور ترکی کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ چاروں ممالک ایک بڑی قوت بن کر عالم اسلام کے دفاع اور عالمی امن کیلئے بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے پاکستان کو درپیش 3بڑے چیلنجز امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعات کے خاتمہ ، افغانستان کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکلات حالات سے نکلنے کیلئے ضروری ہے کہ پالیسی سازی میں سول و عسکری اداروں میں قریبی تعاون برقرار رکھنے اور ایک متفقہ قومی نقطہ نظر کے تحت کام کرنے کے ساتھ ہم خیال مسلم ممالک کے ساتھ بھی روابط تیز کئے جائیں، انہوں نے آزاد کشمیر کی ندرونی صورٖتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں انتخابات قریب ہیں اس لئے ضروری ہے کہ وہاں حالت کو معمول پر لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔