آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا اعلان،سبطین شاہ نقوی کنوئیر مقرر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث نے آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے انتظامی کمیٹی تشکیل دے کر ایڈیشنل ناظم اعلی مرکزیہ سید سبطین شاہ نقوی کو کنوئیر مقرر کر دیا۔
جس پر میڈیا کوآرڈینیٹر شمالی پنجاب امیر افضل اعوان اور میاں حافظ عبدالغفار آزاد نے امیر مرکزیہ پاکستان حافظ ڈاکٹر عبد الکریم کے آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس کے انعقاد کے فیصلہ اور سید محمد سبطین شاہ نقوی کو کنوینر کانفرنس مقرر کرنے پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اہلحدیث کانفرنس کے فیصلہ کو مثبت اور درررس نتائج کا ثمر قرار دیا۔