بیوہ کو زخمی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ادھار واپس مانگنے پر بیوہ خاتون کو زخمی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ 66شمالی کی رہائشی فوزیہ بتول نے قدیر عباس کو تین لاکھ روپے ادھار دیئے اور واپسی کے طے شدہ وقت پر جب خاتون نے رقم کا تقاضا کیا تو وہ لعت و لعل سے کام لینے لگا، اور گزشتہ روز مذکورہ خاتون سے فون پر کہا کہ میرے گڈز اڈا پر آ کر رقم لے جاؤ، جس پر خاتون پہنچی تو ملزم نے مبینہ طور پر اسے پکڑ کر مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔