بچوں کو کھیلنے سے منع کرنے پر جھگڑا معمر خاتون سمیت تین افراد زخمی

بچوں کو کھیلنے سے منع کرنے پر جھگڑا معمر خاتون سمیت تین افراد زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بچوں کو کھیلنے سے منع کرنے پر آٹھ افراد نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے معمر خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا۔

 بتای اجاتا ہے کہ لوکڑی بھاگووال میں فریقین کے مابین بچوں کے مویشیوں کے پاس کھیلنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر نصیر وغیرہ آٹھا فراد جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے عبدالرحمان اسکے والد شہباز اور دادی فضلاں بیگم کو مضروب کر دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں