شہر کامرکزی تاریخی و قدیمی جلوس آج گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سے دن 2 بجے برآمد ہو گا،

شہر کامرکزی تاریخی و قدیمی جلوس  آج گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج  سے دن 2 بجے برآمد ہو گا،

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آج 7 محرم الحرام شہر کامرکزی تاریخی و قدیمی جلوس سخت سیکیورٹی میں گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سے دن 2 بجے برآمد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر کا تاریخی اور قدیمی جلوسِ علم غازی عباسؑ گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج کوٹ فرید سے سید محمد علی شیرازی اور سید عون شیرازی کے زیرِ اہتمام برآمد ہو گا،جلوس سے قبل مجلس عزاء منعقد ہو گی جس میں مُلک کے نامور ذاکرین اور خطیب مومنین سے خطاب کریں گے بعد ازں مجلس جلوسِ علم غازی عباسؑ برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہُوا امام بارگاہ گلستانِ حیدریہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں