پٹرولیم میں کمی کے باوجود روزمرہ کی اشیاء میں کمی نہ ہوسکی

پٹرولیم میں کمی کے باوجود روزمرہ کی اشیاء میں کمی نہ ہوسکی

داودخیل(نماندہ دنیا ) حکومت کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کی روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی ، جسکی بنیادی وجہ ڈی سی۔

 میانوالی اور پیرا فورس کی ناکامی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن میانوالی کے نایب صدر حاجی خدابخش زرگر نے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرول اور ڈیزل میں ریلیف ملا ہے وہیں عوام کی روز مرہ اشیاء میں بھی ریلیف ملنا چاہیئے تھا مگر ہماری ضلعی انتظامیہ کے ڈی۔سی اور پیرا فورس والے بیچارے ریڑھی والوں کو بھاری جرمانے عاید کر دیتے ہیں مگر بڑے مگر مچھوں کو کو پوچھنے والا نہیں ہے دکاندار اپنے من مانے نرخوں پر سبزی، فروٹ ، گوشت و دیگر روز مرہ کی اشیاء فروخت کررہے ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں