محرم الحرام :تاجروں نے تمام اشیا مہنگی کر دیں
محرم الحرام :تاجروں نے تمام اشیا مہنگی کر دیں چکن سے 600 روپے فی کلو کی سطح پر آ گیا ٹماٹر 350 روپے کلو
میانوالی (نامہ نگار) ضلع میانوالی بھر میں محرم الحرام کے پیش نظر عوام کے لیئے ختم شریف اور صدقات کے پلاو اور چکن شوربہ کی دیگیں چڑھانے کے لئے تاجروں کے مہنگائی کے پیکیج لگ گئے محرم الحرام کی نویں دسویں سے پہلے ہی تاجروں نے کمرکس لی ہے چکن گوشت جو کچھ روز پہلے 350 سے 400 روپے کلو تھا اب 550 سے 600 روپے فی کلو کی سطح پر آ گیا ٹماٹر 300 سے 350 روپے کلو اسی طرح ادرک لہسن پیاز سبز مرچ سبز دھنیا چاول و مصالحہ جات جو ان اشیاء میں بھرپور استعمال ہوتے ہیں سب کے نرخ بڑھ چکے ہیں اور دسویں محرم کے بعد تاجر خوب مال کما کر پھر ان کے ریٹ ڈاون کرتے جائیں گے ان ایام میں جاری شدہ سرکاری ریٹ لسٹوں کو تاجر ہاتھ بھی نہیں لگاتے