ہر دور اقتدار میں عوام کو ریلیف دینے کی پالیسی اپنائی ،غوث نیازی
ہر دور اقتدار میں عوام کو ریلیف دینے کی پالیسی اپنائی ،غوث نیازی پنجاب کی حکومت نے بھی متوازن بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے
خوشاب(نمائندہ دُنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے ہر دور اقتدار میں عوام کو ریلیف دینے کی پالیسی اپنائی اور انشاء اﷲ اپنی عوام دوست پالیسیوں پر کابند رہے گی ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وفاق کے بعد پنجاب کی حکومت نے بھی مثالی اور متوازن بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ، اور اب حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دے کر عوام کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے انہوں نے حکومت کے اس انقلابی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔