کرایوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ایکشن
کرایوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ایکشن زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف چالان کیے گئے
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات منتقل کرنے کے لیے سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ایکشن جاری ہے ۔اس سلسلہ میں مختلف مسافر بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف چالان کیے گئے اور متعدد گاڑیاں بند بھی کی گئیں۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق مسافر کرایوں میں 15 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہیجس پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔