ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ چالیس ہزار کیش چھین لیا

ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ چالیس ہزار کیش چھین لیا

پرانا بھلوال کے رقبہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران سیٹلائٹ ٹاؤن میں محمد ارشد کی چکن شاپ میں داخل ہو کر دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ چالیس ہزار رپے کیش چھین لیا اور فرار ہو گئے ،خان محمد والا کے قریب تین نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر محمد امیر سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ،جبکہ 142جنوبی کے عمردراز،قرطبہ ٹاؤن کے منصور اقبال کے گھروں سے قیمتی زیورات،نقدی و دیگر اشیاء،41شمالی میں محمد ظفر کے زیر تعمیر گھر سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کی تاریں،کوٹلہ فتح خان کے محمد اختر اور عزیز کالونی کے سلطان احمد کی دوکانوں سے نقدی و موبائلز، ساہی وال کے اﷲ یار،42جنوبی کے محمد شفیق،پرانا بھلوال کے مظہر حیات کے رقبہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری چوری کرلی گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں