برسات سے پہلے گٹروں پر ڈھکن رکھنے کی ہدایت

برسات سے پہلے گٹروں پر  ڈھکن رکھنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے شہر بھر کے تمام ایسے گٹر جن کے ڈھکن غائب ہیں برسات سے پہلے گٹروں پر ڈھکن رکھنے کی ہدایت کی۔۔۔

 تاکہ بارش کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے سرگودھا اور گردونواح میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسے گٹر وغیرہ موجود جن پر ڈھکن وغیرہ نہیں یہ کھلے مین ہول حادثات کا موجب بن سکتے ہیں ۔ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا نے فوری طور پر تمام گٹروں پر ڈھکن رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں