محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں دن 12 بجے ہی بازار بند

محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ  میں دن 12 بجے ہی بازار بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں دن 12 بجے ہی انتظامیہ نے بازار بند کرانا شروع کردیئے ۔۔۔۔

پولیس کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کیساتھ ساتھ رضا کاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جلوس میں شامل ہونیوالے افراد کی جامہ تلاشی کے بعد ہی انہیں جلوس میں آنے کی اجازت دی جارہی تھی جلوس کو آنیوالے راستوں پر بیرئیر لگا کر راستوں کو بند کردیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے جبکہ دیگر شہروں سے آئے مسافروں کو راستے معلوم نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں