آرمی کے افسران کا ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول رومز کادورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی، ڈی پی او وقار عظیم کھرل اور پاکستان آرمی کے افسران کا محرم الحرام کے۔۔۔۔
موقع پر ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول رومز کادورہ۔انہوں نے عاشورہ محرم کے روایتی جلو سوں و مجا لس کی نگرانی کے سلسلہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت کا جائزہ لیا،ریکارڈ کا معائنہ کیا اور کنٹرول روم میں مو جود افسران سے ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے امورپر بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے پاک آرمی کے افسران کو بریفنگ میں بتا یا کہ یو م عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر سے 70ماتمی جلو س برآمد ہو ں گے ۔جن کی کنٹرول روم سے برا ہ راست نگرانی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم میں تعینات افسران و عملہ کو 24گھنٹے الرٹ رہنے اور متعلقہ محکموں سے باہمی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔