تین افرادسے اسلحہ برآمد
موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے ۔۔۔۔
خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عنایت اللہ ولد سعد اللہ سکنہ پائی خیل سے دوران تفتیش انکشاف پربندوق 12 بور، حاجی عباس سے رائفل، سید امیر ولد محمد امیر سے پسٹل برآمد کیا۔ دریافت پر ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ پائی خیل میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔