کمسن بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کو شش ناکام
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سانحہ سرگودھا کے بعد جوہر آباد کے نواحی قصبہ ہڈالی میں بھی ایک اوباش نوجوان کی جانب سے کمسن بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کو شش ناکام ہو گئی ۔۔۔۔
، صدر پولیس جوہرآباد نے بچی کے والد امان اﷲ کی مدعیت میں ملزم محمد حماد ولد رفیق بھٹی کیخلاف زیر دفعہ377Bت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، ایف آئی آر کے مطابق امان اﷲ کی9سالہ بیٹی گھر سے قرآن پڑھنے گئی اور واپس نہ آئی ۔جس اس کی تلاش شروع کی گئی تومیاں محمد کے مکان کے قرین بیٹھک سے چیخ و پکار کی آوازیں ، امان اﷲ اپنے ساتھی دوست محمد کے ہمراہ بیٹھک میں داخل ہو اتو سامنے واش روم میں ملزم حماد بچی کے ساتھ دست درازی کر رہا تھا ، جو بچی کے ورثاء کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہو گیا۔