جلوسوں کے روٹس پر کھڈوں کو محض خاک سے بھرنا شروع کر دیا

جلوسوں کے روٹس پر کھڈوں کو محض خاک سے بھرنا شروع کر دیا

بھیرہ(نامہ نگار) عشرہ محرم الحرام کے دوران علم، تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر موجود کھڈوں کو پر کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی بھیرہ نے۔۔۔۔

 کوئی مؤثر اور مستقل اقدام کرنے کے بجائے انہیں محض خاک سے بھرنا شروع کر دیا ہے ، جس کے باعث ان راستوں سے گزرنے والی ٹریفک سے اٹھنے والے گرد و غبار نے عزاداروں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔عزاداران کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں بلدیہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل جلوسوں کے روٹس پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت اور کنکریٹ کا کام مکمل کر دیتی تھی، جس سے ماتم داروں اور عزاداروں کو آمدورفت میں دشواری پیش نہیں آتی تھی، تاہم اس مرتبہ صورتحال یکسر مختلف ہے ۔عزاداران اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام کے پیش نظر صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، جلوسوں کے روٹس کی مناسب مرمت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں