بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو بنانے والے نوجوان کے خلاف پولیس مقدمہ درج

بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو بنانے والے  نوجوان کے خلاف پولیس مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 10سالہ اور 12 سالہ بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو بنانے والے اوباش نوجوان کے خلاف پولیس مقدمہ درج کر لیا۔

 تفصیل کے مطابق قصبہ میلہ کے گاؤں جھولپور بنگلا میں اوباش نوجوان مصطفے \' عرف کاکا بیرون ملک مقیم مظہر اقبال کے 10 سالہ بیٹے محمد قاسم اور اسکے کزن 12 سالہ بچے محمد ریاض کو ورغلا کر ان کے ساتھ بد فعلی ہوئے اس کی ویڈیو بنوانے میں مصروف تھا کہ بچے محمد قاسم کا چچا عابد حسین انہیں تلاش کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گیا جس پر ملزم دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا۔جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے عابد حسین کی مدعیت میں ملزم مصطفیٰ عرف کاکا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں