رقبہ پر دھاوا بول کر زبردستی قبضہ کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) زمین کے تنازعہ پر ظفر اقبال وغیرہ 9افراد نے مخالف محمد ممتا ز کے رقبہ پر دھاوا بول کر زبردستی قبضہ کی کوشش کی ،اور موقع پر موجود مذکورہ شخص اور اسکے ساتھیو ں کو پانی لگانے سے روک دیا۔
ملزما ن نے ہل چلا کر فصل تباہ کرنے کی بھی کوشش کی تاہم اہل علاقہ جمع ہو گئے ،جن کی مداخلت پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے پانچ نامزد اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا۔