کم سن اور نو عمر بچے بھی ماتم داری میں پیش پیش رہے

کم سن اور نو عمر بچے بھی ماتم داری میں پیش پیش رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عاشورہ کے جلوس میں ماتمی سنگت میں بڑوں کے ہمراہ کم سن اور نو عمر بچے بھی ماتم داری میں پیش پیش تھے اور یہ منظر دیدنی تھا۔

 بچوں نے ماتم کے ساتھ ساتھ نوحہ خوانی کی، اور حسینؓ یا حسینؓ’ یا حسینؓ کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنی اپنی ماتمی سنگت کے ہمراہ منزل کی طرف رواں دواں رہے ، اس دوران کم سن بچوں کے والدین اور عزیز و اقارب انہیں سبیلوں سے پانی اور دودھ پلاتے رہے ،بچوں کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ اور اہل بیت کی لازوال قربانی کی یاد میں عاشورہ کا دن منایا جاتاہے اور غم حسینؓ میں ماتم داری کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں