خاتون کو مبینہ طور پربھنگ ملا مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اوباش نے خاتون کو مبینہ طور پر دھوکہ سے بھنگ ملا مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
2رکھ دھریمہ کی رہائشی مسماۃ(ع) نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچوں کے ہمراہ رشتہ داروں کے ہاں گئی جہاں نثار نامی شخص جو کہ دور کا رشتہ دار ہے نے اسے بھنگ ملا مشروب پلا دیا جس سے وہ بے ہو ش ہو گئی اس دوران ملزم اس سے زیادتی کرتا رہا اور بعدازاں فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔