سندھ سے بھی ماتمی سنگتوں نے شرکت کی اور زنجیر زنی میں حصہ لیا

 سندھ سے بھی ماتمی سنگتوں نے  شرکت کی اور زنجیر زنی میں حصہ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عاشور کے مرکزی جلوس میں پنجاب کے دور دراز اضلاع کے علاوہ سندھ سے بھی ماتمی سنگتوں نے شرکت کی اور زنجیر زنی میں حصہ لیا ان کے ہمراہ مرثیہ اور نوحہ خواں شہادت امام حسینؓ بیان کرتے رہے ۔

جلوس جب بلاک نمبر 5 اور 7 کی درمیانی سڑک پر پہنچا تو عزاداروں جن میں کم سن بچے بھی شامل تھے نے زنجیر زنی کی اور اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہے ، زنجیر زنی کرنیوالوں کی مرہم پٹی اور ہنگامی طبی امداد کیلئے جلوس کے راستوں پر محکمہ صحت’ پولیس اور سماجی و رفاعی تنظیموں کی طرف سے دو درجن سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے تھے ، جہاں بچوں سمیت ساڑھے 4 سو سے زائد افراد کو طبی امداد دی گئی، جبکہ بچوں سمیت دو درجن سے زائد افراد کوہسپتال میں منتقل کر کے ان کا علاج معالجہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں