بجٹ میں غریب عوام کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا،ممتاز احمد اسڑ

بجٹ میں غریب عوام کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا،ممتاز احمد اسڑ

بجٹ میں غریب عوام کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا،ممتاز احمد اسڑ عوام سے تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات چھین لی گئی ہیں ، رکن اسمبلی

کندیاں،میانوالی (نمائندگان دنیا)حلقہ پی پی 88 سے رکن پنجاب اسمبلی ملک ممتاز احمد اسڑ نے پنجاب حکومت کے نئے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ میں غریب عوام کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو پہلے ہی غیر فعال کرکے عوام سے تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات چھین لی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر تعلیمی بجٹ کا حساب لگایا جائے تو ہر طالب علم کے حصے میں صرف \"پانچ پنسلیں\" آتی ہیں، جو حکومت کی ترجیحات پر سوالیہ نشان ہے ۔ ہرنولی میں سابقہ حکومت کے دور میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا گرلز ڈگری کالج تین سال گزرنے کے باوجود فعال نہیں ہو سکاجس کے باعث علاقے کی غریب طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ دانش اسکول ہرنولی کے بوائز اور گرلز کیمپس میں یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کیا جائے ۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میانوالی کے عوام کے لیے منظور کیے گئے مادر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال کے منصوبے کو ختم کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنا عوام دشمن اقدام سابقہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی سے قیمتی طبی مشینری لاہور منتقل کیے جانے اور عمارت سے ایئرکنڈیشنرز سمیت دیگر قیمتی سامان کی مبینہ چوری کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں