گلیوں میں گندا پانی جمع، مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات
گلیوں میں گندا پانی جمع، مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات گندا پانی گھروں میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ تعفن کا باعث بننے لگا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسلام پورہ اور ملحقہ ظفر کالونی میں گٹروں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث گلیوں میں گندا پانی جمع، مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا، سیوریج بند ہونے کے باعث گندا پانی گھروں میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ تعفن کا باعث بننے لگا، علاقہ مکین سراپا احتجاج، ملک آفتاب، عامر گجر، رشید رانا، سنی پرویز، ملک یوسف، شیخ ارسلان، لیاقت مسیح، انور خان، محمد نور اسلام، محمد اکرم اور خواتین سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ کئی بار عملہ صفائی کو درخواست کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا، جس کے باعث موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ، گھروں کے سامنے کھڑا پانی مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہا ہے ، اور علاقہ بھر میں صفائی نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن حکام سے نوٹس لے کر گٹروں کی صفائی سمیت ناقص سیوریج کی مرمت کی اپیل ہے ، اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو احتجاج پر مجبور ہونگے ۔