اداروں نے جس جانفشانی سے فرائض ادا کیے وہ قابل ستائش ، کمشنر

 اداروں نے جس جانفشانی سے فرائض ادا کیے وہ قابل ستائش ، کمشنر

اداروں نے جس جانفشانی سے فرائض ادا کیے وہ قابل ستائش ، کمشنر محرم الحرام کا پر امن انعقاد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے اتحاد کا مظہر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام بالخصوص عاشوہ کے پر امن انعقاد پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران سمیت دیگر انتظامی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس جانفشانی سے اپنے فرائض ادا کیے وہ قابل ستائش ہیں، محرم الحرام کا پر امن انعقاد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے باہمی اتحاد کا مظہر ہے ، کمشنر نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں علمائے کرام اور جملہ مسالک کے عمائدین کا باہمی کردار اور دو طرفہ تعاون مثالی رہا، انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع میں امن و محبت ،بھائی چارے ، مذہبی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کی فضاء خوش آئند ہے ، عشرہ محرم الحرام میں میڈیا کے نمائندوں کی کارکردگی بھی قابل تحسین ہے ، میڈیا کے نمائندوں نے قدم قدم پر رہنمائی کی، جس کی بدولت سیکورٹی اداروں کو اہم اور حساس ڈیوٹی نہایت ہی احسن طریقے سے ادا کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی، کمشنر نے عزاداروں کے لیے شاندار انتظامات کرنے پر میونسپل اداروں کے سربراہان و فیلڈ سٹاف کو بھی شاباش دی ہے ، انہوں نے فیسکو ، پی ٹی سی ایل، ریسکیو 1122 صحت، سول ڈیفنس کے رضاکاروں اور سوئی گیس سمیت دیگر اداروں کے ڈویژنل و ضلعی افسران کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں