دومتحارب گروپوں کے مابین پیدا ہونیوالی رنجشیں ختم

دومتحارب گروپوں کے  مابین پیدا ہونیوالی رنجشیں ختم

خوشاب(نمائندہ دُنیا)شہری اتحاد کے بانی راہنما ممتاز مائنز اونر چوہدری عبدالمنان کی مخلصانہ جدوجہد رنگ لائی اور دومتحارب گروپوں خالد خان پٹھان اور غلام محمد ڈبکیا کے مابین پیدا ہونیوالی سنگین رنجشیں ختم ہونے سے بڑے جانی یا مالی نقصان کا شدید خدشہ ٹل گیا۔

دونوں گروپوں نے رنجشیں بھلا کو ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، پروقار تقریب کا انعقاد \\\"ڈیرہ چوہدری عطا اﷲ\\\" پر کیا گیا، جہاں دونوں اطراف سے وابستہ معززین اور احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں موجود علمائے کرام نے دینِ اسلام میں صلح اور عفو و درگزر کی فضیلت پر جامع روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس دیرینہ تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کروانے پر چوہدری عبدالمنان عطا اور ان کے ساتھیوں کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں