بھٹہ مالکان کی اینٹوں کی مہنگے داموں بدستورفروخت جاری
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)بھٹہ مالکان کی من مانیاں عروج پر، اینٹوں کی مہنگے داموں بدستورفروخت جاری،شہری پریشانی میں مبتلا۔
مڈھ رانجھا کے گردونواح میں قائم بھٹہ خشت پراینٹوں کی مہنگے داموں فروخت بدستور جاری ہے ۔بھٹہ پر فی ہزار اول اینٹ 19ہزارروپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اینٹوں کی پہنچ کی مد میں خریدار کو کرایہ کی رقم الگ سے اد ا کرنا پڑتی ہے ۔اینٹوں کے مہنگے داموں فروخت سے عام آدمی کو تعمیراتی کام کیلئے اینٹیں خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا اور متوسط طبقہ کیلئے ذاتی مکان کی تعمیر نو ناممکن بنا دی گئی۔ علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب مقرر کردہ اینٹوں کے نرخ نامے بھٹہ خشت پر آویزاں کروائے جائیں اور سرکاری ریٹ پر اینٹوں کی فروخت پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مہیا ہوسکے