دکاندار نے 8سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنادیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)چک نمبر51ایم بی میں دکاندار نے سودا سلف لینے کیلئے آنیوالی8سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنادیا،
سٹی پولیس جوہر آباد نے متاثرہ لڑکی کے نانامحمد خان کی مدعیت میں ملزم محمد اشرف ولد عالم خان بلوچ کیخلاف زیر دفعہ376ضمن تھری ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے , ایف آئی آر کے مطابق8سالہ ث سودا سلف لینے کیلئے محمد اشرف کی دکان پر گئی جب کافی دیر بعد واپس نہ آئی تومحمد خان اپنے بیٹے کے ہمراہ اس کی تلاش کو نکلا دکان کے قریب پہنچے تو اندر سے بچی کی چیخنے کی آواز آئی ، جب باپ بیٹا دکان کے اندر داخل ہوئے تو ملزم اشرف بلوچ کپڑے اتار کر لڑکی کے ساتھ دست درازی کر رہا تھا ، جو باپ بیٹے کو دیکھتے ہی فرار ہو گیا ۔