18 سال سے روپوش قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزم گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پولیس کی کاروائی، 18 سال سے روپوش قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار، 2 رائفل 44 بور، پسٹل 30 بور برآمد۔
مقدمات درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر خرم شہزاد اور انکی ٹیم نے 18 سال سے روپوش قتل کے مقدمات میں روپوش مجرم اشتہاری خالق حیات ولد محمد حیات سکنہ خانقاہ سراجیہ کو گرفتار کیا دوران تفتیش انکشاف پر مستعملہ وقوعہ اسلحہ رائفل 44 بور برآمد کی ایک اور کاروائی میں دوران چیکنگ احسن قریشی ولد ریاض قریشی سکنہ چکنمبر 4 ڈی بی سے رائفل 44 بور اور نجیب علی ملاح ولد حضوری ملاح سکنہ کندیاں سے پسٹل 30 بور برآمد کیادریافت پر ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ کندیاں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔