سیمنٹ سے لوڈ وزنی ٹرالر نےموٹر سائیکل کو روند ڈالا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)مٹھہ ٹوانہ کے قریب سیمنٹ سے لوڈ وزنی ٹرالر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا ، حادثے میں قائد آباد کا رہائشی موٹر سائیکل سوار احسان علی ولدمحمدرمضان شدید زخمی ہو گیا، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
جس نے مضروب احسان کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزیز علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوھرباد منتقل کی جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل باد ریفر کر دیا گیا ہے ۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے حادثے کے مرتکب ٹرالر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔