کرنٹ لگنے سے نجی انٹرنیٹ کمپنی کا ایک ملازم بری طرح جھلس گیا

 کرنٹ لگنے سے نجی انٹرنیٹ کمپنی کا  ایک ملازم بری طرح جھلس گیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہرآباد میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے قریب کرنٹ لگنے سے نجی انٹرنیٹ کمپنی کا ایک ملازم بری طرح جھلس گیا اسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا۔

 جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے عینی شاہدوں کے مطابق نجی انٹر میٹ کمپنی کے دور اہلکار کھمبے پر چڑھ کر انٹرنیٹ کی کیبلز درست کر رہے تھے کہ اس دوران ایک کو بجلی کا شدید جھٹکا لگا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیم اور پولیس کے جوان موقع پر پہنچ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں