کندیاں تا پپلاں لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کندیاں(نمائندہ دنیا) محکمہ ہائی وے اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ نااہلی جھال والا پل کندیاں تا پپلاں لنک روڈ شکست و ریخت کا شکار ہو روڈ کے کنارے مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں۔
جبکہ روڈ کے درمیان میں گہرے گڑھے پڑ جانے کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے وہاں پر حادثات میں بھی حددرجہ اضافہ ہو چکا ہے روڈ کے ساتھ نہر تھل کینال کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی سی میانوالی اور محکمہ ہائی وے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں پپلاں لنک روڈ کی از سر نو تعمیر کو یقینی بنایا جائے ۔