صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا اہم کردار ،ڈی پی او میانوالی

صحت مند معاشرے کی تشکیل میں  کھیلوں کا اہم کردار ،ڈی پی او میانوالی

کندیاں(نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی کندیاں ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائیڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل نے کندیاں میں منعقدہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیاڈی پی او وقار عظیم کھرل نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا اہم کردار ہے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے ٹورنامنٹ کے دوران مختلف شخصیات نے بھی ڈی پی او میانوالی سے ملاقات کی۔ شرکاء نے ان کی خوش اخلاقی، ملنساری اور کھیلوں سے دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں