طالب علم کو رومال سنگھا کر لوٹ لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم کارسواروں نے نوسربازی کے ذریعے طالب علم کو رومال سنگھا کر لوٹ لیا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
منظور حیات کالونی کا رہائشی محمد حمزہ اکیڈمی سے واپس جا رہا تھا کہ راستے میں ایک کار میں سوار دو نامعلوم افراد نے اسے روک کر حافظ ٹاؤن کا پتہ پوچھا اور مطلوبہ جگہ تک پہنچانے کا اصرار کرتے ہوئے گاڑی میں بٹھا لیا، گاڑی میں بیٹھتے ہی ایک ملزم نے رومال سنگھایا جس سے نوجوان حواس باختہ ہو گیا، اس دوران ملزمان طالب علم کا لیپ ٹاپ ،موبائلز اور نقدی وغیرہ لوٹ کر اسے کچھ آگے جا کر کار سے اتار کر فرار ہو گئے۔