پسند کی شادی کرنیوالے شخص کوزخمی کر دیا

پسند کی شادی کرنیوالے شخص کوزخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی کرنیوالے شخص کو اسکی بیوی کے بچوں نے حملہ کر کے گھائل کر دیا۔

اوتیاں کے رہائشی محمد ممتاز نے پولیس کو بتایا کہ دیہہ کی رہائشی بیوہ خاتون مسماۃ(ب) سے اس نے پسند کی شادی کی جس پر خاتون کے بچوں احسان، عرفان اور قمر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کلہاڑی اور سوٹے کے وار کر کے مجھے شدید زخمی کر دیا اور ناک کی ہڈی توڑ ڈالی ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس 6نامزد اور پانچ نامعلوم افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں