موٹر سائیکل سوار نے گلی میں کھیلتے بچے کی ٹانگ توڑ ڈالی

موٹر سائیکل سوار نے گلی میں کھیلتے بچے کی ٹانگ توڑ ڈالی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 49شمالی میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے گلی میں کھیلتے چار سالہ بچے کی ٹانگ توڑ ڈالی ،گلہ کرنے پر بچے کے ماں اور باپ کو پیٹ ڈالا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

متاثرہ خاتون میشل نے پولیس کو بتایا کہ اس کا چارسالہ بیٹا ارشمان گلی میں کھیل رہا تھا کہ شیروز نے مبینہ طور پر نشہ میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کچل کربچے کی ٹانگ توڑ ڈالی جس کا گلہ کیا تو ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مجھے اور میرے شوہر کاشف کو پکڑ کر مار پیٹا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں