سیکورٹی سٹاف کی تنخواہوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

 سیکورٹی سٹاف کی تنخواہوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

سیکورٹی سٹاف کی تنخواہوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکاچا رمہینوں کی تنخواہیں مختلف سیکورٹی کمپنیوں کے ذمہ واجب الادا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں سیکورٹی کمپنیوں کی بار بار تبدیلی کے باوجود سیکورٹی سٹاف کی تنخواہوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ،سیکوڑٹی سٹاف ساڑھے چا رمہینوں کی تنخواہیں اب بھی مختلف سیکورٹی کمپنیوں کے ذمہ واجب الادا ہیں اور بار بار عرضداشتیں بھجوانے کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، سیکورٹی گاڑدز کے مطابق جب بھی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ارباب اختیار نے تنخواہیں دلوانے کی بجائیے سیکورٹی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کمپنی واجبات ادا کئے بغیر واپس چلی گئی اور ٹھیکہ کی منسوخی کے بعد اس نے واپس پلٹ کر نہیں دیکھا،اس وقت سیکورٹی کمپنی فائر وال کے ذمہ دو ماہ ، سیکورٹی کمپنی جی ایس ایس کے ذمہ ایک ماہ ، سیکورٹی کمپنی ایس جی ایس ایس کے ذمہ ایک ماہ اور سیکورٹی کمپنی جی بی کے ذمہ ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں واجب ادا ہیں،متاثرہ سٹاف میں وہ خواتین سیکورٹی گارڈز بھی شامل ہیں جنھیں تنخواہیں ادا کئے بغیر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا تھا انہوں نے ضلعی انتظامیہ خوشاب اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے استدعا کی انہیں سیکورٹی کمپنیوں سے تنخواہیں اور واجبات دلوائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں