سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کر نے والا پکڑا گیا
سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کر نے والا پکڑا گیا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزم محمد احمد کی شناخت کر لی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش مہنگی پڑ گئی۔ ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم حوالات میں پہنچ گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس میں ملزم اسلحے کی نمائش کرتا دکھائی دے رہا تھا۔ ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے ملزم کی شناخت کر لی۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رحمان ولاز کے رہائشی محمد احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔