سابقہ رنجش ،شہری کو فائرنگ کرکے لہولہان کر دیا
سابقہ رنجش ،شہری کو فائرنگ کرکے لہولہان کر دیا ملز موں نے وقار الحسن کے بھائی کو قابو کر لیا ، دھمکیاں دی گئیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو فائرنگ کرکے لہولہان کر دیا گیا۔تھانہ ستیانہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے وقار الحسن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے بھائی کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کرکے لہو لہان کردیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔