پولیس لائنز فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد
پولیس لائنز فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد اے ایس پی پیپلز کالونی بسل عریز فاروقی نے سلامی لی،شاندار نظم و ضبط کا مظاہرہ
فیصل آباد)سٹی رپورٹر(پولیس لائنز فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فورس کی پیشہ ورانہ تیاری کا جامع جائزہ لیا گیا،۔جنرل پریڈ کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ جنرل پریڈ کے دوران اے ایس پی پیپلز کالونی بسل عریز فاروقی نے سلامی لی۔ ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ جنرل پریڈ کا مقصد پولیس فورس کے ڈسپلن، جسمانی استعداد، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کا جائزہ لے کر انہیں مزید مؤثر بنانا ہے ۔