ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر مکمل ہو نے کے قریب
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹڈائیلسز سنٹر کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔
سنٹر کے فعال ہونے سے گردے کے مریضوں کو جدید، معیاری اور تیز رفتار ڈائیلسز کی سہولت میسر آئے گی۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے زیرِ تعمیرڈائیلسز سنٹر کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ منصوبے کا بیشتر کام شفاف انداز میں مکمل کر لیا گیا ہے اور سنٹر کو جلد فعال کر دیا جائے گا، جس سے گردے کے مریضوں کو معیاری علاج اورڈائیلسز کی جدید طبی سہولت ایک ہی جگہ دستیاب ہوگئی ۔